کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت مزید 6 افراد ہلاک
بھینس کالونی میں کوچ میں گھس کرفائرنگ ،28سالہ خاتون ہلاک،عزیزآباد میں سابق کونسلرمارا گیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت مزید6 افرادہلاک اور3 افراد زخمی ہوگئے ،بھینس کالونی روڈ نمبر7سکھن تھانے کے سامنے والی سڑک سے گزرنے والی مشرق کوچ میں2مسلح ملزمان نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار28سالہ سعدیہ خاتون سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی۔
فائرنگ سے کوچ میں سوار دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مسافر کوچ سے اتر کر بھاگ کھڑے ہوئے،ڈیوٹی افسر نے بتایاکہ سعدیہ خاتون کلفٹن شیریں جناح کالونی کی رہائشی تھی اور بھینس کالونی میں اپنی بہن کے گھر جارہی تھی مقتولہ2بچوں کی ماں تھی، منگھوپیر کے علاقے میں علی الصبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ، علاقہ ایس ایچ او چوہدری بشیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریباً 60 برس تھی، مقتول نے جہان آباد میں محمد گوٹھ میں زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا،
بلدیہ ٹائون کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ، علاقہ ایس ایچ او ظفر اقبال نے بتایا کہ مقتول مبارک عرف لنگڑا کیبل کا کام کرتا تھا اور علاقے میں مخالف گروپ سے اس کا کاروباری تنازع چل رہا تھا ، پولیس نے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،اورنگی ٹائون کے علاقے پانچ نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، علاقہ ایس ایچ او انسپکٹر نعیم کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ، سرجانی ٹائون میں خالی پلاٹ سے ایک 17 سالہ لڑکے کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پینٹ شرٹ میں ملبوس ہے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ،
عزیز آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق کونسلر ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول محمد حنیف اپنے گھر قریب ایک دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل راستے ہی میں دم توڑ گیا،مقتول کونسلر بھی رہ چکا ہے، رامسوامی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شیخ ناصر، لانڈھی شیرپائوکالونی میں حسینی چورنگی پر گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 9 سالہ بچی زاہدہ زخمی ہوگئی،
گلشن اقبال میں پیراڈائز بیکری کے قریب 45 سالہ ندیم زخمی ہوا ۔علاوہ ازیں اتوار کو فائرنگ سے نیوکراچی میں ہلاک ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن کو گبول ٹائون قبرستان میں سپردخاک کیاگیا ، نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل ، سعید غنی ، عاجز دھامرہ ، میر اسماعیل بروہی ، سہیل عابدی اور دیگر بھی شریک تھے ۔