حکومت کا عدنان سمیع کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

عدنان سمیع نے مروجہ ضوابط سے ہٹ کر ہتک آمیز رویہ کے ساتھ گرین پاسپورٹ واپس کیا، ذرائع


ویب ڈیسک November 16, 2015
عدنان سمیع نے مروجہ ضوابط سے ہٹ کر ہتک آمیز رویہ کے ساتھ گرین پاسپورٹ واپس کیا، ذرائع، فوٹو: فائل

UNITED NATIONS: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گلوکار عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

وزارت داخلہ نے گلوکار عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسی حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ عثمان باوجوہ کو عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع نے مروجہ ضوابط سے ہٹ کر ہتک آمیز رویئے کے ساتھ گرین پاسپورٹ واپس کیا لہٰذا انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت کی تنسیخ کے لیے نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا اور اپنے خط میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کو سبز پاسپورٹ لوٹاتے ہوئے تضحیک آمیز انداز میں کہا تھا کہ اب انہیں اس کی ضرورت نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں