برمنگھم میاں افتخار حسین کی ملالہ کے علاج پر مامور ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات

میاں افتخار حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز کی بہترین ٹیم ملالہ کا علاج کرنے میں مصروف ہے


ویب ڈیسک October 24, 2012
میاں افتخارحسین نے ملالہ کا علاج کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم اوردیکھ بھال کرنے والی نرسوں اور پیرا میڈیکل استاف کا بھی شکریہ ادا کیا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

SUKKUR:

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے برمنگھم میں ملالا یوسف زئی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کی۔


برمنگھم میل کے مطابق میاں افتخار حسین نے کوئن الزبتھ اسپتال میں ڈاکٹر ڈیو روسر سے ملاقات کی اور ملالہ کی صحت کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔


میاں افتخارحسین نے ملالہ کا علاج کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم اوردیکھ بھال کرنے والی نرسوں اور پیرا میڈیکل استاف کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں ملالہ کی جلد صحتیابی کے لئے کارڈ اور گلدستہ پش کیا۔


میاں افتخار حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز کی بہترین ٹیم ملالہ کا علاج کرنے میں مصروف ہےاور یہاں ان کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔