ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر اعجاز رحمان کو ایک ملین پاؤنڈ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
اعجاز رحمان کو نوٹس مختلف ٹی وی شوز میں بے بنیاد الزام لگانے پر بھجوایا گیا، وکیل ریحام خان
KARACHI:
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کو بے بنیاد الزام لگانے پر ایک ملین پاؤنڈ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اعجاز رحمان کو نوٹس مختلف ٹی وی شوز میں بے بنیاد الزام لگانے پر بھجوایا گیا ہے۔ ریحام خان کے وکیل اسلم شیخ کے مطابق اعجاز رحمان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک ملین پاؤنڈ ہرجانے کا نوٹس بھیجوایا گیا ہے اور اگر 14 روز میں اعجاز رحمان نے الزامات واپس لے کر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ریحام خان کی جانب سے جاری نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریحام خان اور عمران خان میں طلاق کی وجہ ڈاکٹر اعجاز رحمان کے الزامات بھی بنے ہیں۔
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ریحام خان کا کہنا تھا جب ایک خاتون کو بدنام کیا جاتا ہے اور پھر سوچا جاتا ہے کہ وہ اپنا دفاع بھی نا کرے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3e3yq3_reham-khan-legal-notice-to-ex-husband_news