پیپلز پارٹی کسی کالعدم جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی بلاول بھٹو زرداری

پارٹی کا کوئی فرد کالعدم جماعتوں سے رابطہ نہ رکھے، پی پی چیرمین کی پارٹی کارکنوں کو ہدایت


ویب ڈیسک November 16, 2015
پارٹی کا کوئی فرد کالعدم جماعتوں سے رابطہ نہ رکھے، پی پی چیرمین کی پارٹی کارکنوں کو ہدایت، فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کالعدم جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی سیٹ ایڈ جسمنٹ کی جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان تیر طاقتور کے خلاف کمزور کی فتح کا نشان بن کر ابھرے گا جب کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کسی کالعدم جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی سیٹ ایڈ جسمنٹ کی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ پارٹی کا کوئی فرد کالعدم جماعتوں سے رابطہ نہ رکھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں