اب روبوٹ جسم کو گرم رکھنے کے لیے سویٹر اور اسکارف بنیں گے

اگنیس نامی روبوٹ چند گھنٹوں میں اونی اسکارف اورسوئیٹرتیارکرلیتا ہے۔


Net News November 17, 2015
اگنیس نامی روبوٹ چند گھنٹوں میں اونی اسکارف اورسوئیٹرتیارکرلیتا ہے۔۔ فوٹو : فائل

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اوراکثرخواتین بازارسے ریڈی میڈ سوئیٹر اورگرم ٹوپیاں اور اسکارف خریدنے کے بجائے اپنے ہاتھوں سے بن کر بچوں کو پہناتی ہیں جس کی تیاری میں کئی ماہ اور سال بھی لگ جاتے ہیں۔

مگر اب برطانوی ماہرین نے ان کی یہ مشکل آسان کردی ہے کیونکہ انھوں نے ایک ایسا روبوٹ تیارکرلیا ہے جو صرف 4 سے 5 گھنٹوں کے اندراسکارف اورسوئٹرتیارکرسکتا ہے۔ خاتون کی شکل وصورت میں بنایا جانے والا اگنیس نامی روبوٹ اپنے اندر نصب کردہ سسٹم اور سینسرزکے تحت روبوٹک ہاتھوں میں ایک لوہے کا فریم پکڑ کر اس میں اْون کے دھاگے کو پروتا ہے جو اسی مرحلے کو دہراتے ہوئے چند گھنٹوں میں اونی اسکارف اورسوئیٹرتیارکرلیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں