وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری کردی

کالعدم تنظیموں میں تحریک طالبان پاکستان ،لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکر طیبہ اور لشکراسلام سرفہرست ہیں۔


ویب ڈیسک October 24, 2012
وزارت داخلہ کے مراسلے میں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان تنظیموں اور ان کے کارکنوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ فوٹو فائل

وزارت داخلہ نے صوبوں کو کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست ارسال کرتے ہوئے اُن کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو بھیجی گئی نئی فہرست میں 46 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جبکہ ایک کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔


کالعدم تنظیموں میں تحریک طالبان پاکستان ،لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکر طیبہ اور لشکراسلام سرفہرست ہیں۔


وزارت داخلہ کے مراسلے میں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان تنظیموں اور ان کے کارکنوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں