آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سی آئی اے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک November 17, 2015
ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سی آئی اے ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی سمیت سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خاص طور پر مستقل قیام پر روشنی ڈالی اور خطے میں سازگار ماحول کے لئے افغان مفاہمتی عمل پر زور دیا۔

ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کے مثبت اثرات کی تعریف بھی کی جب کہ انہوں نے خطے میں امن کے لئے پاکستانی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں