وزیراعظم کا فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ پیرس حملوں پردکھ کا اظہار

فرانس میں دہشت گردی گھناؤنا واقعہ ہے اور پاکستانی عوام فرانس کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم

فرانس میں دہشت گردی گھناؤنا واقعہ ہے اور پاکستانی عوام فرانس کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی گھناؤنا واقعہ ہے اور پاکستانی عوام فرانس کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 6 مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story