آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جانسن نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 73 ٹیسٹ، 153 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔


ویب ڈیسک November 17, 2015
جانسن نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 73 ٹیسٹ، 153 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ فوٹو:فائل

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مچل جانسن نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا جائے اور یہ فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ سے قبل یقین نہیں تھا کہ میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ سکوں جو ٹیم کی ضرورت ہے۔

34 سالہ آسٹریلوی فاسٹ بولرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک وکٹ حاصل کر کے نہ صرف فاسٹ بولر بریٹ لی کا ریکارڈ توڑا بلکہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بھی بن گئے جب کہ شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ پہلے، گلین میگرا 563 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ڈنل للی 355 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔

مچل جانسن نے 73 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 311 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 153 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 239 اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جانسن نے 38 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں