منفی پروپیگنڈا پاک چین اقتصادی راہداری کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے پرویزرشید
کہ دہشت گردی دنیاکےکسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کا مخالف ہے، وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈاپاک چین اقتصادی راہداری کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اقتصادی راہداری سے منسلک شاہراہیں تمام صوبوں سے گزریں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہرفرد اور ادارہ نیشنل ایجنڈے پر متفق ہے اور جو اس منصوبے کے خلاف سازش کرے گا اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم منفی پروپیگنڈا راہداری منصوبے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ پر کام کافی عرصے سے شروع ہے اور اس روٹ کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں جب کہ یہ کام پاک فوج کی نگرانی میں ہورہا ہے اس لئے یہ منصوبہ پورے خطے کے لئے گیم چیلنجرثابت ہوگا، منصوبے کو دشمن کے پروپیگنڈے کا نشانہ نہ بننے دیں بلکہ اس کامقابلہ کریں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دنیاکےکسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کا مخالف ہے، انتہاپسندانہ نظریات ختم کرنے کیلیے پاکستان مضبوط کردار ادا کررہاہے اور دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے ہراقدام کی حمایت کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور دہشت گردی ختم کرنا اور دنیا کو بچانا ہمارا عزم ہے اسی سلسلے میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں واضح کامیابیاں ملی ہیں۔