کراچی کی بندرگاہ سے بذریعہ کنٹینر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کنٹینر سے 70 کلو گرام ہیروئن اور 76 کلو افیون برآمد ہوئی ہے، ترجمان اے این ایف


ویب ڈیسک November 17, 2015
منشیات کنٹینر کے ذریعے کینیڈا بھیجی جارہی تھی،ترجمان اے این ایف

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی میں پورٹ قاسم پر بیرون ملک بھیجے جانے والے ایک کنٹینر سے 70 کلو گرام ہیروئن اور 76 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیروئن اور افیون کو کنٹینر میں مختلف برآمدی اشیا میں چھپایا گیا تھا اور اسے کینیڈا بھجوایا جارہا تھا۔ حکام نے کنٹینر میں موجود سامان کی مالک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں