سپریم کورٹ نے مون گارڈن کو گرانے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

عدالت کا مون گارڈن کے بلڈر عبدالرزاق خاموش کو 15 روز کے اندر 10 کروڑ روپے کی گارنٹی جمع کرانے کا حکم۔


ویب ڈیسک November 17, 2015
عدالت کا مون گارڈن کے بلڈر عبدالرزاق خاموش کو 15 روز کے اندر 10 کروڑ روپے کی گارنٹی جمع کرانے کا حکم۔۔ فوٹو: فائل

MANSEHRA: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن گرانے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے مون گارڈن کے بلڈر عبدالرزاق خاموش کو اسلام آباد سے گرفتار کیا پھر انہیں تحریری ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q70/q70.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف مون گارڈن کے الاٹیز اور بلڈر عبدالرزاق خاموش کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں جب کہ عدالت نے ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن کو مسمار کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی معطل کردیا۔ اس موقع پر مون گارڈن کے بلڈر عبدالزاق خاموش نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ اگر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں اس لیے اس کی سزا مکینوں کو نہ دی جائے جس پرعدالت نے عبدالرزاق خاموش کو 10 کروڑ روپے نقد بطور گارنٹی جمع کرنے کا حکم دیا۔

https://img.express.pk/media/images/q122/q122.webp

اس موقع پر بلڈر عبدالرزاق خاموش نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پراتنی بڑی رقم جمع کرانا ممکن نہیں اس لیے اس میں سہولت دی جائے جس پر عدالت نے مون گارڈن کے بلڈرکو 15 روز کے اندر اندر 5 کروڑ روپے سپریم کورٹ اور 5 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی دینے کا حکم دیا جب کہ درخواستوں پر سماعت 15 روز بعد ہوگی۔

https://img.express.pk/media/images/q217/q217.webp

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق خاموش نے کہا کہ مون گارڈن سے متعلق کوئی بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک نہیں پتا میرے خلاف کیا کیس ہے جب کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہے میں اپنے وکیل سے مشورہ کرکے بات کرؤں گا۔

https://img.express.pk/media/images/q314/q314.webp

دوسری جانب پولیس عدالتی حکم پر پولیس کی ٹیم ایس ایچ او شارع فیصل کی سربراہی میں مون گارڈن کے بلڈرعبدالرزاق خاموش کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد بھیجی گئی تھی جہاں پولیس ٹیم نے عبدالرزاق خاموش کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق خاموش کراچی پولیس کو 2 فوجداری مقدمات میں مطلوب ہے جب کہ اس کے خلاف دھوکا دہی اورجعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں اور اسے اسلام آباد میں کراچی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q413/q413.webp

ادھر عبدالرزاق کی گرفتاری کی خبر سن کر مون گارڈن کے مکینوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اورانہوں نے مٹھایاں بھی تقسیم کی تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے کچھ ہی دیر بعد چھوڑ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے عبدالرزاق خاموش کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی جس پر عبدالرزاق کو تحریری ضمانت پر رہا کیا گیا ہے تاہم وہ کل سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q511/q511.webp

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ مون گارڈن کی لیزسے متعلق کافی شکوک و شبہات ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے سب رجسٹرار کے دفتر پر چھاپا بھی مارا ہے جس میں مون گارڈن سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں واقع ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن کے فلیٹس 24 گھنٹے میں خالی کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں