مقبوضہ کشمیرمیں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا کرنل ہلاک

کرنل سنتوش کمار راشٹریا رائفلز کا کمانڈنگ افسر تھا اور حاجی ناکا کے جنگلات میں آپریشن میں کمان سنبھالے ہوئے تھا


ویب ڈیسک November 17, 2015
کرنل سنتوش کمار راشٹریا رائفلز کا کمانڈنگ افسر تھا اور حاجی ناکا کے جنگلات میں آپریشن میں کمان سنبھالے ہوئے تھا،فوٹو:فائل

لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج اور پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا کرنل ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کپواڑا میں حاجی ناکا کے جنگلات میں قابض بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کرنل سنتوش کمار اور ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں کرنل سنتوش کمار ہلاک ہوگیا۔ کرنل سنتوش کمار راشٹریا رائفلز کا کمانڈنگ افسر تھا اور حاجی ناکا کے جنگلات میں آپریشن میں کمان سنبھالے ہوئے تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں