پاکستان اورازبکستان کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کیلیے پروٹوکول پردستخط

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کثیرالجہتی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 17, 2015
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کثیرالجہتی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: ریڈیو پاکستان

لاہور: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے لئے پروٹوکول پر دستخط ہوگئے۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں وزیراعظم نوازشریف اورتاجک صدر اسلام کریموف کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران دوطرفہ امور سمیت خطے اور عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف اور تاجک صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے لئے پروٹوکول پر دستخط کئے۔

بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کثیرالجہتی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب کہ خطے میں ازبکستان کا کرداراہمیت کا حامل ہے۔ تاجک صدر اسلام کریموف نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کا دورہ باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |