چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کے معاملات میں ہائیکورٹ کے فیصلوں کو مداخلت قرار دیدیا

ہائی کورٹس ووٹر لسٹوں سے نام خارج کرنے کا حکم دے رہی ہے جب کہ یہ کام ان کا نہیں الیکشن کمیشن کا ہے، سردار رضا


ویب ڈیسک November 17, 2015
ہائی کورٹس ووٹر لسٹوں سے نام خارج کرنے کا حکم دے رہی ہے جب کہ یہ کام ان کا نہیں الیکشن کمیشن کا ہے، سردار رضا، فوٹو: فائل

FAISALABAD: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے الیکشن کے معاملات میں ہائی کورٹ کے فیصلوں کو مداخلت قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے مختلف انتخابی درخواستوں کی سماعت کی جس میں ریمارکس دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں میں نام ڈالنا یا نکلنا الیکشن کمیشن کا آئینی و قانونی اختیار ہے، وکلا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بجائے ہائی کورٹ سے حکم لے آتے ہیں جب کہ وکلا بتائیں کہ الیکشن کے معاملات کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے یا پھر ہائی کورٹ کو ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹس ووٹر لسٹوں سے نام خارج کرنے کا حکم دے رہی ہے جب کہ یہ کام ان کا نہیں الیکشن کمیشن کا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے اختیارت کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں