پاکستان دہشت گرد حملوں سے متاثر ہونے والے پہلے 5 ممالک میں شامل رپورٹ
دہشت گردی سے ہونے والی دنیا بھر کی 80 فیصد ہلاکتوں میں سے 78 فیصد ہلاکتیں ان 5 ممالک میں ہوئیں، رپورٹ
برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حملوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان پہلے 5 ممالک میں شامل ہے جب کہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں سے 78 فیصد ہلاکتیں ان 5 ممالک کی ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس لندن نے عالمی دہشت گردی پر گلوبل انڈیکس ٹیررازم 2014 پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں 162 ممالک میں ہونے والے دہشت گرد حملوں، اموات اور مالی نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2014 میں دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی غیر طبعی اموات میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 32 ہزار 658 افراد دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں جو کہ عالمی سطح پرریکارڈ کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے جب کہ اس سے قبل سال 2013 میں 18 ہزار 111 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں سے 5 ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے جن میں عراق، شام، افغانستان، پاکستان اور نائیجیریا شامل ہیں جہاں دہشت گردی سے ہونے والی دنیا بھر کی 80 فیصد ہلاکتوں میں سے 78 فیصد ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے آدھی اموات کی ذمہ دار عراق اور شام کی شدت پسند تنظیمیں بوکو حرام اور داعش ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کے سربراہ اسٹیوکلیلیا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں80 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ غیر معمولی ہے جب کہ 2013 کی گلوبل انڈیکس ٹیررازم رپورٹ کے مطابق دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں 61 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں مالی نقصانات 50 ارب ڈالر سے زائد ہیں جو کہ 2000 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔