عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد
بلدیاتی الیکشن کے دن کسی بھی صورت اپنی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، جرگے کا فیصلہ
ISLAMABAD:
عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی کے علاقے پائی خيل ميں جرگے نے خواتين كے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی کی یونین کونسل پائی خیل میں جرگے نے خواتین کے نہ صرف ووٹ ڈالنے پر پابندی کی ہے بلکہ بلدياتی اليكشن كے روز گھروں سے بھی باہر نہ نكالنے كا حكم ديا ہے۔ ذرائع کے مطابق جرگے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کے دن کسی بھی صورت اپنی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم جرگہ کے فیصلہ کے بعد اب يوسی پائی خيل ميں 19نومبر كو خواتين ووٹ نہيں ڈال سكيں گی۔