64 سال گزر جانے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت نہیں مل سکا الطاف حسین

کشمیری عوام کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن ہے، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 24, 2012
کشمیری عوام کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے 64 سال گزر جانے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت نہیں مل سکا جس کے لئے وہ گزشتہ کئی برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔


آزاد کشمیر کے 64 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انتہائی اہم ہے جس کے مستقل حل کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی ترتیب دے کر پاکستان اور بھارت کو اس مسئلے پر سنجیدہ ہوکر ایک نقطہ پر متفق ہونا پڑے گا۔


ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ کشمیری عوام کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن ہے لہٰذا اس مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے۔


الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ کشمیر کے عوام کو ان کے جائز اور بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں اور ان کے تمام مطالبات کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے جس سے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود وابستہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |