پاکستانی فنکاروں نے بھارت جاکرامن کا پیغام دیا کاشف خان

 دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمی نہیں، کاشف خان

 دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمی نہیں، کاشف خان فوٹو : فائل

اداکار کاشف خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں بلکہ ہمیشہ بہتر تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔


پاکستانی فنکار جب بھی بھارت گئے انھوں نے امن اور محبت کا پیغام پہنچایا، پاکستانی فنکار چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سطح پر بہتری آئے لیکن اب بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کے بعد ان حالات میں وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے پاکستانی فنکار عدم تحفظ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کاشف خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمیاں نہیں ہیں،لیکن انتہا پسندوں نے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔،بھارتی حکومت کا فرض ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو تحفظ فراہم کرے ۔

کیونکہ موجودہ حالات میں بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنیوالے فنکار وہاں جاکر کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہماری آج بھی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے دیس آکر کام کریں پاکستان میں آج بھی بھارتی فلمیں سنیماؤں میں دکھائی جارہی ہیں اور ان میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی پھر انڈیا میں ایسا کیوں ہورہا ہے،اس پر ضرور غور کرنا چاہیے۔
Load Next Story