آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، ایشٹن کارٹر


ویب ڈیسک November 18, 2015
پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، ایشٹن کارٹر، فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کوبہت سے چیلنجزکا سامنا ہے تاہم قوم کی مدد سے دہشت گردی اور شدت پسندی جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پینٹا گون میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی جہاں امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعاون اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں آرمی چیف نے خطے کو درپیش چیلنجز پرپاکستان کانقطہ نظر پیش کیا جب کہ ایشٹن کارٹر نے آپریشن ضرب عضب کے اثرات کا ذکر کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کوبہت سے چیلنجزکا سامنا ہے تاہم قوم کی مدد سے دہشت گردی اور شدت پسندی جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان سے تعلقات دیگر ملکوں سے مشروط نہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کامیاب آپریشن سےخطے میں امن کے مواقع پیدا ہوئے۔ ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورشدت پسندی کے خلاف امریکا پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا جب کہ دہشت گردی جیسےعالمی مسئلے کے خلاف دونوں ملک مل کر کام کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں