کامیابی کا خواب کم روشنی میں کیوی آنکھوں سے اوجھل
دوسرے ٹیسٹ کا ڈرا پر اختتام،321کا تعاقب کرتے ہوئے2 وکٹ پر 104 رنز اسکور کیے،آسٹریلوی اننگز385پرڈیکلیئرڈ
کامیابی کا خواب کم روشنی میں کیوی آنکھوں سے اوجھل ہوگیا، بوندا باندی اوربیڈ لائٹس نے قبل از وقت ہی دوسرے ٹیسٹ کا ڈرا پر اختتام کردیا، پہلے میچ میں کامیابی کی وجہ سے چیپل ہیڈلی ٹرافی کینگروز کے قبضے میں موجود رہے گی، 321 رنز کا تعاقب کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 وکٹ پر 104 رنز بنا سکی، کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مچل جونسن نے دونوں وکٹیں لیں۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے 385 رنز 7 وکٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کی، اسمتھ نے 138 اور ایڈم ووگس نے 119 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز جب آسٹریلیا نے 258 رنز 2 وکٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو ڈرا کے آثار پیدا ہوچکے تھے، لنچ سے قبل کیویز نے اوور نائٹ سنچری میکرز اسٹیون اسمتھ اور ایڈم ووگس کو آئوٹ کرکے اپنی امیدوں کا دیا روشن کرنا چاہا، اسمتھ 138 رنز پر بولٹ اور ووگس 119 رنز پر سائوتھی کا شکار بنے، آسٹریلیا نے صرف 24 رنز کے دوران 3 وکٹیں کھو دیں، جب مجموعی اسکور6 وکٹ پر 385 رنز ہوا تو میزبان سائیڈ نے اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی۔
کیویز کو فتح کیلیے 48 اوورز میں 321 رنز بنانے کا مشکل ٹاسک ملا، سیریز برابر کرنے کی جستجو میں مہمان سائیڈ نے ہدف کے تعاقب میں جانے کا فیصلہ کیا مگر بارش کی وجہ سے ایک گھنٹے تک کھیل رکا پھر جب مقابلہ دوبارہ شروع ہوا تو ٹام لیتھم (15) اور گپٹل (17) دونوں مچل جونسن کا شکار بن گئے۔
اس کے بعد روس ٹیلر اور کین ولیمسن نے اسکور کارڈ کو متحرک رکھنے کی کوشش کی، جب دو وکٹ پر مجموعی اسکور 104 ہوا تو کم روشنی کے باعث امپائرز نے 20 اوورز قبل ہی میچ ڈرا ہونے کا اعلان کردیا، تب ٹیلر 36 اور ولیمسن 32 رنز پر کھیل رہے تھے۔کیریئر کی اپنی اختتامی اننگز میں مچل جونسن نے 2وکٹیں لیں، پہلی باری میں وہ صرف ایک پلیئر کو آئوٹ کر سکے تھے۔