داعش کیساتھ روابط پر روجھان کی ایک مسجد سیلعملہ گرفتار

سیکریٹری داخلہ پنجاب کا امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران انکشاف


Numainda Express November 18, 2015
سیکریٹری داخلہ پنجاب کا امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران انکشاف: فوٹو: فائل

سیکریٹری داخلہ پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے انکشاف کیاہے کہ جنوبی پنجاب کے ایک ضلع کی تحصیل روجھان کی ایک مسجد کے داعش کے ساتھ روابط ملنے پر اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روزامن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس میں انکشاف کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے مزید کہا کہ لال مسجد پنجاب کا حصہ نہیں ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی انسداد دہشت گردی رائے محمد طاہر نے کہا کہ پنجاب میں داعش کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور ہماری ٹیم پوری طرح سے کام کر رہی ہے،جبکہ مسجد کے عملے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں