سندھ کے وزیر بلدیات ناصرشاہ سے قلم دان واپس لے لیا گیا

ناصرشاہ سے وزارت کا قلمدان لینے کی وجہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ان سے ناراضگی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک November 18, 2015
ناصرشاہ سے وزارت کا قلمدان لینے کی وجہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ان سے ناراضگی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے وزیر بلدیات ناصرشاہ سے وزارت بلدیات کا قلم دان واپس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ سے وزارت بلدیات کا قلم دان واپس لے لیا گیا جس کے بعد وزارت بلدیات کاقلم دان وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے پاس رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرشاہ سے وزارت کا قلمدان لینے کی وجہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ان سے ناراضگی ہے اوراس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اچانک رات گئے سرکاری افسروں کو بلاکرنوٹیفیکشن جاری کرایاگیاہے۔

واضح رہے کہ ناصرشاہ رواں سال جولائی سے بلدیات کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں