پیپلزپارٹی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سے قلمدان واپس لے لیا

ناصر حسین بے محکمہ وزیر جب کہ وزیر بلدیات کا قلمدان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس رہے گا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک November 18, 2015
ناصر حسین شاہ کو 23 جولائی 2015 کو محکمہ بلدیات کا قلم دان سونپا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے 2 روز قبل ہی پیپلز پارٹی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے قلمدان واپس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے رات دیر گئے اچانک سرکاری افسران کو بلوا کر ناصر حسین نے وزیر بلدیات کا قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کروادیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر حسین بے محکمہ وزیر رہیں گے جب کہ وزیر بلدیات کا قلمدان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس رہے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت وزیربلدیات ناصر حسین شاہ سے ناراض تھی اس لئے ان سے قلمدان واپس لیا گیا۔

واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ کو 23 جولائی 2015 کو محکمہ بلدیات کا قلم دان سونپا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں