نائیجیریا کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 32 افراد ہلاک 80 زخمی

نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی و فروٹ مارکیٹ میں زور دار دھماکا کیا گیا۔


ویب ڈیسک November 18, 2015
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، طبی عملہ۔ فوٹو:فائل

نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی مارکیٹ میں دھماکے سے 32 افراد جاں بحق جب کہ 80 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی و فروٹ مارکیٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم نائیجیرین حکام کو خدشہ ہے کہ حملہ بوکو حرام کی کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نائیجریا کے دو شہروں میں مساجد میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں 42 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں