پشاوراے این پی کے مرکزی دفتر کے قریب دھماکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دھماکے میں 500 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا,بشیر بلور


ویب ڈیسک October 24, 2012
دھماکے سے نہر پر واقع پل کو جزوی نقصان پہنچا ,فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر کے قریب دھماکا ہوا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پجگی روڈ پر واقع عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر باچا خان مرکز کے قریب واقع نہر کے کنارے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نہر پر واقع پل کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں جبکہ سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سینئر وزیر خیبر پختونخواہ بشیر بلور نے جائے وقوعہ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 500 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ دہشت گرد اگر ہتھیار ڈال دیں تو ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں