فیس بک نے نئی نسل اور معاشرے کو خراب کردیا ہے سپریم کورٹ

گرل فرینڈ کا کلچر مغرب کا ہے ہمارا نہیں، جسٹس امیر ہانی مسلم

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں بنچ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے کی درخواست ضمانت کی سماعت کی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شکایت کنندہ اورملزم کلاس فیلو تھے، ملزم نے کسی کو بھی بلیک میل نہیں کیا، اس لئے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔


جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ گرل فرینڈ کا کلچر مغرب کا ہے ہمارا نہیں، فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے، سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ استغاثہ 14 روز میں مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرے اور ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3efop8_sc-decision-on-facebook-blackmailing-case_news
Load Next Story