ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور

ایم کیو ایم کے ارکان اب سندھ اسمبلی آسکتے ہیں، آغا سراج درانی


ویب ڈیسک November 18, 2015
صوبے کی بہتری کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے، اسپیکر سندھ اسمبلی فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اراکین کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے، اب ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ورکنگ ریلشن شپ ہونی چاہئے،صوبے کی بہتری کے لیے تمام جماعتوں کو کہیں گے وہ ہمارے ساتھ کام کریں،ایم کیوایم حکومت میں شمولیت کی دعوت وہ نہیں دے سکتے ، یہ کام توسندھ حکومت ہی کرسکتی ہے۔

اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول کابدین میں اسی طرح استقبال ہوا جس طرح بے نظیر بھٹو کا ہوتا تھا، پیپلزپارٹی کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے والوں کا حشر برا ہوگا، ذوالفقار مرزا تو چھوٹے آدمی ہیں، بڑے بڑے لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا ان کا حشر عوام کے سامنے ہے۔ وزیربلدیات ناصرشاہ سے وزارت واپس لینے سے متعقل ان کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ اچھے آدمی تھے پتہ نہیں کیا ہوا ہے، ان کا اپنا خیال ہے کہ وہ عمرے پر جارہے ہوں گے اسی لئے ان سے وزارت واپس لی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں