’نامعلوم‘ ہیکرز نے داعش کےساڑھے 5 ہزار ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کرلیے

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی شروعات ہیں اور داعش پر مزید سائبر حملے کئے جائیں گے۔


ویب ڈیسک November 18, 2015
ٹوئٹر پر بھی داعش اکاؤنٹس کے خلاف دباؤ بڑھ رہا ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

' نامعلوم' نامی ہیکرز گروپ نے شدت پسند تنظیم داعش کے ساڑھے 5 ہزار ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

' نامعلوم' نامی ایک ہیکرز گروپ نے پیرس پر ہونے والے ہولناک حملوں کے بعد ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب انٹرنیٹ پر داعش کے خلاف سائبر جنگ شروع کررہے ہیں اور پہلے مرحلے میں شدت پسند تنظیم کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو نشانہ بنایا جائے گا ۔اسی سلسلے میں #OpParis ہیش ٹیگ کے زیرِ تحت مہم میں داعش کے ساڑھے 5 ہزار ٹویٹر اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔

اس گروپ نے یوٹیوب ہر ایک ویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں داعش سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، ہیکرز نے یہ نہیں بتایا کہ یہاکاؤنٹس بے کار کیسے کئے گئے ۔ تاہم گروپ نے اکاؤنٹس کی تفصیلات #daeshbags کے نام سے پوسٹ کردی ہیں۔ ویڈیو میں فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے ماسک پہنے ایک شخص نے یہ بھی کہا کہ ' پیرس حملہ آور سزا سے نہیں بچ سکیں گے اور ان کو تلاش کیا جائے گا۔ ہم نہ معاف کریں گے نہ بھولیں گے اور ابھی یہ صرف ابتدا ہے جبکہ آپ پر دوسرے سائبر حملے بھی کئے جائیں گے۔ '

واضح رہے کہ یہ گروپ ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر داعش کے خلاف سرگرم ہے لیکن پیرس حملے کے بعد ان کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ خود ٹوئٹر پر بھی داعش اکاؤنٹس کے خلاف دباؤ بڑھ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں