بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ڈی جی رینجرز کی وزیراعلی سندھ کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھا جائے،وزیر اعلی کی ہدایت


ویب ڈیسک November 18, 2015
ملاقات میں صوبے میں 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی:فوٹو:فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو صوبے کے 14 اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران جمعرات کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بات کی گئی۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے 14 اضلاع میں رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعلی کو بریفنگ دی،اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں