لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی کے گھر چوری کی واردات

عباس شریف کی گھریلو ملازمہ گھر سے قیمتی زیور اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی، پولیس

عباس شریف کی گھریلو ملازمہ گھر سے قیمتی زیور اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی، پولیس، فوٹو: ایکسپریس نیوز

INNSBRUCK:
ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے گھر چوری کی واردات میں گھریلو ملازمہ قیمتی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن اورنگزیب بلاک میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے گھر چوری کی واردات میں نقدی اور قیمتی زیوارت چوری ہوگئے۔ پولیس کےمطابق اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے کہ اس دوران گھریلو ملازمہ گھر سے قیمتی زیورات سمیت نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئی۔


پولیس کا کہنا ہےکہ نذیراں بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے عباس شریف کی گھریلو ملازمہ تھی تاہم آج اس نے اہل خانہ کے گھر پر موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا۔ پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں موجود دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ شرو کردی گئی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3efooa_theft-in-pm-late-brother-house_news
Load Next Story