عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیوڈ بیکھم دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار

ہمیشہ اچھا لباس پہنتا ہوں اور خود کو اچھا محسوس کرتا ہوں لیکن کبھی نہیں لگا کہ دنیا کا پرکشش ترین انسان ہوں، بیکھم


ویب ڈیسک November 18, 2015
ہمیشہ اچھا لباس پہنتا ہوں اور خود کو اچھا محسوس کرتا ہوں لیکن کبھی نہیں لگا کہ دنیا کا پرکشش ترین انسان ہوں، بیکھم، فوٹو: فائل

فٹبال کا کھیل ہی دنیا بھر کا پسندیدہ کھیل نہیں ہے بلکہ اس کو کھیلنے والے کھلاڑی بھی لوگوں کے دلوں میں کسی ہیرو کی طرح بستے ہیں اور اسے ایک بار پھر ثابت کیا ہے ڈیوڈ بیکھم نے جنہیں ایک برطانوی میگزین نے دنیا کا خوبصورت اور پسندیدہ ترین مرد قرار دے دیا ہے۔

امریکی میگزین پیپل نے 40 سالہ عالمی شہرت یافتہ برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کوموجودہ دور میں دنیا کا خوبصورت اور پرکشش ترین مرد قرار دے دیا ہے اس طرح بیکھم ان لوگوں میں شامل ہوگئے جنہیں اس اعزاز سے نواز گیا ہے جب کہ ان کے اس اعزاز کا اعلان برطانوی ٹی وی کے نائٹ شو میں کیا گیا۔ خبر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیکھم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہی نہیں آرہا جب کہ یہ ان کی زند گی کا سب سے قیمتی لمحہ ہے۔ بیکھم نے کہا کہ اس کے لیے وہ اپنے والدین کا شکریہ ادا کریں گے جو انہیں اس دنیا میں لے کر آئے اور اس کے علاوہ اپنے ہئیر ڈریسر، اپنے اسٹائل اور فوٹو شاپس کا بھی شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے انہیں اس اعزاز کے قابل بنایا۔

ڈیوڈ بیکھم کا اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اچھا لباس پہنتے ہیں اور خود کو اچھا محسوس کرتے ہیں لیکن یہ کبھی محسوس نہیں کیا کہ وہ دنیا کے پرکشش ترین اور دلکش انسان ہیں۔

ڈیوڈ بیکھم سے قبل گزشتہ سال ہالی ووڈ اداکار ہیمس ورتھ کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جب کہ انہوں نے بھی 15 سال تک فٹبال کی دنیا میں حکمرانی کی اور اس دوران انہوں نے 3 بار برطانیہ کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلا اور ہسپانوی کلب ریئل میڈریڈ اور لاس اینجلس کے کلب گلیکسی کی بھی نمائندگی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |