کنگ خان ایک بار پھر ’’ڈان‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے

فلم ’’ڈان 3‘‘ میں شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم ڈائریکٹر فرحان اختر


ویب ڈیسک November 18, 2015
فلم ’’ڈان 3‘‘ میں شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم ڈائریکٹر فرحان اختر، فوٹو: فائل

MIRPUR: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان شہرہ آفاق فلم ''ڈان'' کے تیسرے سیکوئل میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان باصلاحیت اداکار ہیں جنہوں نے اپنے پورے فلمی کیرئیر میں ہر طرح کے کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں جب کہ ان کے رومانوی کردار کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد انہیں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے بعد ''شہنشاہ رومانیت'' کا خطاب دیا گیا تاہم اب ایک بار پھر شاہ رخ خان فلم میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ڈان'' کے تیسرے سیکوئل میں ایک بار پھر ولن کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کے ڈائریکٹر اور اداکار فرحان اختر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ''ڈان 3'' میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم فلم کے دیگر کرداروں کے لیے کسی اداکار کو کاسٹ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔