کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلرز سمیت 6 دہشت گرد گرفتار ترجمان رینجرز

گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت اور دہشت گردوں کا کالعدم تنظیم سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک November 18, 2015
گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت اور دہشت گردوں کا کالعدم تنظیم سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز، فوٹو: فائل

PESHAWAR: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں جونیجوکالونی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم اور ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت ہے جب کہ ملزمان جرائم کی سنگین واردوتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔