رواں ہفتے سورج پر دھماکوں سے دنیا متاثر ہوسکتی ہے ناسا

شمسی توانائی کا یہ طوفان بعض علاقوں میں مواصلاتی نظام کو متاثر کرسکتا ہے


ایکسپریس July 17, 2012
شمسی توانائی کا یہ طوفان بعض علاقوں میں مواصلاتی نظام کو متاثر کرسکتا ہے

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ رواں ہفتے سورج پر ہونے والے دھماکوں سے دنیا متاثرہوسکتی ہے، ادارے کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آخرمیں سورج کی سطح پر ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگا جس سے دنیاکے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق مقناطیسی طوفان کے ٹکڑے اور مقناطیسی توانائی کے ٹکڑے خلا میں جاتے ہیں اور شمسی توانائی کا یہ طوفان دنیا کے بعض علاقوں میں منتقلی کے بعد مواصلاتی اور سیاروں کے نظام کومتاثرکرسکتا ہے، واضح رہے کہ1972 میں امریکی ریاست فلوریڈا میں شمسی طوفان سے ٹیلی فونک رابطہ منقطع ہوگیا تھا جبکہ1979 میں کینیڈا میں6 ملین افراد بجلی کی سہولت سے وقتی طور پر محروم ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں