امیتابھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بے حد خوش ہوں فرحان اختر

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور فرحان اختر فلم’’وزیر‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے


ویب ڈیسک November 18, 2015
بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور فرحان اختر نے فلم’’وزیر‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور وراسٹائل اداکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بے انتہا خوش ہیں۔

اداکار فرحان اختر نے ہدایتکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو کامیابی نے ان کے قدم چوم لیے جب کہ کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کرنے والے فرحان اختر نے فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جسے بے حد سراہا گیا تاہم اب بالی ووڈ کے باصلاحیت فلمساز اور اداکار فرحان اختر نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ''وزیر'' میں کام کیا ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔

فرحان اختر کا کہنا تھا کہ میں امیتابھ بچن کا سب سے بڑا مداح ہوں اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بےحد خوش ہوں جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ گزارا وقت بہت یادگار ہے جسے کبھی نہیں بھول سکتا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور فرحان اختر فلم ''وزیر'' میں مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم اگے برس 8 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔