آرمی چیف کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتا ہے، جان کیری


ویب ڈیسک November 18, 2015
امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتا ہے، جان کیری، فوٹو: فائل

آرمی چیف نے امریکی وزیرخارجہ ملاقات کی جس میں جنرل راحیل شریف نے جان کیری پر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت خطے میں استحکام اور سیکیورٹی سمیت افغانستان اور بھارت کی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی جب کہ اس دوران افغان مفاہمتی عمل، چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی پاک،امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کودُہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے باہمی دلچسپی اور احترام پرمبنی مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جان کیری سے ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور پاک بھارت تعلقات سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر بھی زوردیا جب کہ اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان سے تعلقات دوسرے ملکوں سے مشروط نہیں ہیں اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔