پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیےمصطفی قریشی
پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں سے شرمناک رویہ اختیار کرنیوالا ملک معافی کے قابل نہیں، مصطفی قریشی
معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے ہمیشہ فراغ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے بہتر تعلقات کی کوشش کی ہے حالانکہ بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم نے ہمیشہ مسلمانوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا لیکن ہم نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔
پاکستانی حکومت نے بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دی اور اس وقت بھارتی فلمیں پاکستانی سنیماؤں پر بغیر کسی روک ٹوک کے دکھائی جارہی ہیں جب کہ اس کے برعکس پاکستانی فلموں ڈراموں اور فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکے دوران کیا۔مصطفی قریشی کا کہناتھا کہ ملک کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں جو ملک ہمارے ملک کے فنکاروں اور کھلاڑیوں کے ساتھ شرمناک رویہ اختیار کرے وہ قابل معافی نہیں ہے۔
اب کوئی جواز نہیں بنتا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی جائے حکومت فوری طور پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرے، ہمارے ملک کے فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ کسی بھی بھارتی فلم یا ڈراموں میں کام نہیں کریں اور ان کا کا بائیکاٹ کریں۔ہمیں اپنے ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔