کارساز کمپنی نے پال والکرکوہی اپنی موت کا ذمے دارقراردیدیا
حادثے کے وقت واکر پورش گاڑی میں سوار تھے، جسے ان کے دوست روڈس چلا رہے تھے۔
ہالی ووڈ فلم ''فاسٹ اینڈ فیوریس '' کے آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی کی جانب سے اپنے والد کے کار حادثے میں ہلاکت کا مقدمہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ''پورش'' کے خلاف درج کرائے جانے کے دو ماہ بعد پورش کا کہنا ہے کہ پال واکر اپنی موت کے ذمے دار خود تھے۔ل
اس اینجلس کی عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جرمن آٹو میکر کمپنی پورش کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ آنجہانی اداکار پال واکر، پورش اسپورٹس کار کریش کے نتیجے میں اپنی موت کے خود ذمے دار تھے۔یاد رہے کہ نومبر 2013 میں پال واکر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، حادثے کے وقت واکر پورش گاڑی میں سوار تھے، جسے ان کے دوست روڈس چلا رہے تھے۔