نثارمحمد خان کومیرٹ پرچیئرمین ایف بی آربنایااسحق ڈار

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بھی گزشتہ 2 سال میں بہت بہتر انداز میں کام کیا ہے، وزیرخزانہ


Business Reporter November 19, 2015
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بھی گزشتہ 2 سال میں بہت بہتر انداز میں کام کیا ہے، وزیرخزانہ فوٹو: فائل

NEW DELHI: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارنے ایف بی آر کے نئے چیئرمین نثارمحمد خان کی قیادت میں نئی ریونیو ٹیم کو کہنہ مشق قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نثار محمد خان کی قیادت میں نئی ٹیم ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب اور ریونیو کے حجم میں مزید اضافہ کریگی۔

بدھ کوکراچی اسٹاک ایکس چینج میں آل شیئرز اسلامک انڈیکس متعارف کرانے کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حکومت اچھے اور ایماندر افسران کی خالصتاً میرٹ پر تقرریاں کر رہی ہے۔ جن میں نثارمحمد خان شامل ہیں جنہوں نے بحیثیت ممبرکسٹمزایف بی آر اپنی سابقہ ٹیم کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہی وجہ ہے کہ طارق باجوہ کی قیادت میں ایف بی آر کی سابقہ ٹیم نے ٹیکسوں کی وصولیوں میں 33 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ کر 10لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بھی گزشتہ 2 سال میں بہت بہتر انداز میں کام کیا ہے اور وزارت خزانہ کے ماتحت تمام ادارے نہ صرف درست سمت پر چل رہے ہیں بلکہ ان اداروں کے درمیان باہمی ربط بھی قائم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے