بھارت میرا گھرہے پاکستانی حکمران اب معاملہ ختم کریںعدنان سمیع

گلوکارکے بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انھیں ’’ شہریت منسوخی کا سرٹیفکیٹ ‘‘ دینے کو تیار نہیں ہے


INP November 19, 2015
گلوکارکے بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انھیں ’’ شہریت منسوخی کا سرٹیفکیٹ ‘‘ دینے کو تیار نہیں ہے : فوٹو: فائل

معروف گلورعدنان سمیع نے اپنے ایک نئے بیان میں کہا ہے بھارت انکا گھراورمجھے اس سے محبت ہے،پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔

 

بھارت میں مقیم گلوکار کو بھارتی شہریت سے حال ہی میں نوازاگیا ہے جہاں گلوکارکے بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انھیں '' شہریت منسوخی کا سرٹیفکیٹ '' دینے کو تیار نہیں ہے ،انکا کہنا تھا کہ جب تک عدنان کو کلین چٹ نہیں مل جاتی وہ بھارتی شہریت حاصل نہیں کر سکتے جس پر گلوکار کا بیان سامنے آیا ہے کہ بھارت انکا گھراورمجھے اس سے محبت ہے،پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت کی تنسیخ کے لیے نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا اور اپنے خط میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کو سبز پاسپورٹ لوٹاتے ہوئے تضحیک آمیز انداز میں کہا تھا کہ اب انہیں اس کی ضرورت نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |