کراچی میں بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت اسماعیل،رستم اورعلی کے ناموں سے کر لی گئی ہے،پولیس


ویب ڈیسک November 19, 2015
جاں بحق ہونے افراد میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہے:پولیس:فوٹو:فائل

ایف ٹی سی پل کے قریب تیزرفتار وین اورمخالف سمت سے آنے والے رکشے میں تصادم سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر ایف ٹی سی پل کے قریب تیزرفتار وین کا مخالف سمت سے آنےوالے رکشے سے تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہے، جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت اسماعیل،رستم اورعلی کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ رکشہ اور وین ڈرائیور کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔