بنگلا دیش میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرسماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی

بنگلا دیش میں فیس بک، میسنجر، وائبر اور واٹس ایپ سروسز سمیت تمام ویب سائیٹس بلاک کردی گئیں ہے


ویب ڈیسک November 19, 2015
سماجی راطبوں کی ویب سائیٹ پرپابندی امن و امان کی صورت حال کے پیش نظرلگائی گئی ہے ، بنگلا دیشی حکام فوٹو: فائل

بنگلا دیش میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے نے فیس بک، میسنجر، وائبراورواٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کردیا گیا ہے۔

بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کی جانب سے 2 سیاسی رہنماؤں کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے کے بعد امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد اور بنگلا دیش نینشل پارٹی سے تعلق رکنے والے سابق وزیر صلاح الدین قادر چوہدری کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں