دہشت گردی کوختم کرناتمام ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے دفترخارجہ

دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی آثار نہیں، ترجمان


ویب ڈیسک November 19, 2015
دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی آثار نہیں، ترجمان. فوٹو:فائل

پاکستان نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا اور دہشت گردی کوختم کرناتمام ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاہم پاکستان اسلام مخالف جذبات کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے اسلاآباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کارروائی کررہا ہے تاہم دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا اور ہم اسلام مخالف جذبات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرس میں ابھی تک کسی پاکستانی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور گرفتاری کی صورت میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کی مدد کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ مساوی پالیسیاں اختیار کرے، بھارت برطانیہ سول جوہر معاہدے اور امتیازی پالیسی سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا جب کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے نیویارک ٹائمز کا اداریہ درست نہیں اور ایٹمی تجارت کے لئے بھارت سے خصوصی رعایت خطے میں عدم توازن پیدا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں اور پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی آثار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔