وزیراعظم نواز شریف کی روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم نے روسی صدر ولادی میر پیوتن کو گیس پائن لائن منصوبے کے افتتاح کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔


ویب ڈیسک November 19, 2015
وزیراعظم نے روسی صدر ولادی میر پیوتن کو گیس پائن لائن منصوبے کے افتتاح کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوتن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے روسی صدر ولادی میرپیوتن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے جب کہ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم نے گیس پائن لائن منصوبے کے افتتاح کے لئے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے روسی وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کاکہنا تھا کہ اقتصادی اعشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے موزوں ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقعے موجود ہیں جب کہ وزیراعظم نے اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں پر بھی زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔