فرانس نے پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحامد اباعود کی ہلاکت کی تصدیق کردی
عبدالحامد اباعود گزشتہ رات سینٹ ڈینس میں آپریشن کے دوران مارا گیا جس کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی کرلی گئی ہے، حکام
KARACHI:
فرانسیسی حکام نے پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحامد اباعود کے گزشتہ رات سینٹ ڈینس میں آپریشن کے دوران مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
فرانسیسی حکام نے پیرس حملوں کے ماسٹر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحامد اباعود گزشتہ رات سینٹ ڈینس آپریشن کے دوران ہلاک ہوگیا تھا جس کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی کرلی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ رات 7 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 2 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 2 کی شناخت فوری کرلی گئی تاہم تیسرے فرد کی شناخت آج ڈی این اے کی مدد سے کی گئی جس سے ثابت ہوگیا کہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص حملوں کا ماسٹر مائنڈ عبدالحامد اباعود ہی ہے۔
واضح رہے کہ 13 نومبر کو پیرس میں ہونے والے حملوں میں 129 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔