کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے صدر ممنون حسین
ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے آغاز سے ہی کامیابی سے ہی جاری ہے، صدر مملکت
NEW DEHLI:
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہےکہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کراچی میں پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے آغاز سے ہی کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوام کی بے مثال قربانیوں سے ہی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ملی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ملکی معیشت کی بحالی میں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہی پیشگی شرط ہے۔ صدر منمون حسین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں اور اپنا کردارادا کریں۔