شاہد کپور اداکاری اورمیزبانی کے بعد اب پروڈیوسر بنیں گے

شاہد کپور نے فلم’’شاندار‘‘ کی ناکامی کے بعد اپنے کیرئیر کو بچانے کے لیے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک November 19, 2015
شاہد کپور نے فلم’’شاندار‘‘ کی ناکامی کے بعد اپنے کیرئیر کو بچانے کے لیے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اداکاری اور میزبانی کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فل م''عشق وشق'' سے کیا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے یہی نہیں انہوں نے مختلف پروگرامات میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے ہیں جسے شائقین نے بے حد سراہا ہے تاہم اب شاہد کپور نے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ''شاندار'' کی ناکامی کے بعد اپنے کیرئیر کو بچانے کے لیے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فلم کے لیے اسکرپٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم''شاندار'' باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی جب کہ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں