بنگلہ دیش میں دو اہم شخصیات کی سزائے موت کی توثیق

علی احسن مجاہد کی عمر 67 سال ہے جب کہ صلاح الدین قادر چوہدری کی عمر 66برس ہے۔

علی احسن مجاہد کی عمر 67 سال ہے جب کہ صلاح الدین قادر چوہدری کی عمر 66برس ہے، فوٹو: فائل

ABBOTABAD:
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے اہم رہنما علی احسن مجاہد اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے لیڈر صلاح الدین چوہدری کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنگی جرائم کے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اب صرف مملکت کے صدر کے پاس ان کی رحم کی اپیل منظور کرنے کا اختیار ہے۔

علی احسن مجاہد کی عمر 67 سال ہے جب کہ صلاح الدین قادر چوہدری کی عمر 66برس ہے۔ یہ دونوںوزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف قائم ہونے والے اپوزیشن کے اتحاد میں شامل ہیں۔ ان پر 1971ء میں جنگی جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔ماضی میں مختلف لیڈروں کی سزائے موت کے بعد بنگلہ دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جن میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاکت کا شکار ہو چکے ہیں۔


حکومت نے فیس بکس اور موبائل میسج سروس کو بند کر دیا ہے کیونکہ حکومت کا خیال ہے کہ ہنگامے پھوٹنے کی وجوہات یہی کمپیوٹر ایپلی کیشنز ہیں۔ واضح رہے کہ صلاح الدین قادر چوہدری مشرقی پاکستان کے معروف لیڈر فضل القادر چوہدری کے صاحبزادے ہیں اوروہ خود پانچ مرتبہ بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔

جس سے ان کی عوامی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش ایک آزاد و خود مختار ملک ہے تاہم جن افراد کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں' ان کا تعلق متحدہ پاکستان سے جڑتا ہے' اسی لیے ایسی سزاؤں کو پاکستان میں بھی محسوس کیا جاتا ہے' بنگلہ دیش کی حکومت کو 1971ء کے معاملات کو مختلف زاویے سے دیکھنا چاہیے تھا۔ بنگلہ دیشی حکومت گڑے مردے اکھاڑنے کے بجائے درگزر اور سب کو قبول کرنے کی پالیسی اختیار کرتی تو ایسا کرنا اس ملک کے لیے بہتر تھا' اب بنگلہ دیش میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں جو اس ملک کے امن و امان کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گے۔
Load Next Story